بھٹکل:19؍اگست (ایس اؤ نیوز)محکمہ صحت عامہ کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے خبر دی گئی ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے مختلف طبی مراکز پر کل 20اگست بروز جمعہ کو 3500 کووڈ ٹیکے لگوانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔
پریس ریلیز کےمطابق تعلقہ اسپتال بھٹکل علاقے میں راگھویندرا سوامی مٹھ سبھا بھون میں 1000ٹیکے ، سرکاری اسکول پورورگا میں 500اورمخدوم کالونی کے مدرسہ دارالتعلیم و التربیہ (نزد مخدومیہ جامع مسجد) میں 500ٹیکے دستیاب ہونگے۔ مخدوم کالونی مدرسہ میں جو لوگ ٹیکہ لگوانا چاہتے ہوں، وہ شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
شرالی علاقے کے طبی مرکز ہائر پرائمری اسکول چتراپور میں 250اور آیورویدیک اسپتال جالی میں 250ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مرڈیشور کے بینگرے پنچایت سبھا بھون میں 200، پرائمری ہیلتھ سنٹر بائیلور میں 200، مٹھلی گنپتی سبھا بھون میں 200، کوٹکھنڈا مرکز میں 200 اور ہاڈولی کے پنچایت سبھا بھون میں 200ٹیکے دستیاب ہوں گے۔
بھٹکل کے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی مرکز پہنچ کر اولین فرصت میں کووڈ ٹیکہ لیں، اپنے گھروالوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کے لئے قریبی سینٹر لے جائیں اور سرکار کی طرف سے فراہم کی گئی اس سہولت کا فائدہ اُٹھائیں۔